ایک نیوز: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مبینہ تشدد پر ہونے والی ہڑتال کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے 8 روز بعد احتجاج اور ہڑتال ختم کردی ہے۔گزشتہ رات وزیر صحت پنجاب ڈاکڑ جاوید اکرم کی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات کی اور ملاقات کے بعد مذکرات طے پا گئے ۔صوبائی وزیر صحت جاوید اکرم کا کہنا ہےکہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات کو منظور کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز کی طرف سے ہڑتال ختم کر دی گئی۔ جاوید اکرم نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور سمیت سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی تھیں۔