ایک نیوز: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ جس کی تصدیق بجٹ دستاویزات سے ہوگئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1150 ارب روپے ہوگا۔ 950 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات وفاقی حکومت کرے گی۔ 200 ارب روپے منصوبے نجی شراکت داری سے مکمل کئے جائیں گے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اگلے مالی سال میں پاکستان کا ترقیاتی پروگرام 2709 ارب روپے کا ہوگا۔ وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 485 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 215 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویزات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 61 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 90 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح ضم شدہ اضلاع کیلئے 57 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔