ایک نیوز: پولیس ٹرینگ سنٹر بیدیاں میں 24ویں پاسنگ آوٹ کی تقریب ہوئی جس میں محسن نقوی نے مہمان خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ٹرینگ سنٹر بیدیاں میں 24ویں پاسنگ آوٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی تھے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسمیت 24 اعلی پولیس افسران نے بھی تقريب میں شرکت کی۔ 24ویں پاسنگ آوٹ میں 5سوکے قريب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا،32 خاتون پولیس اہلکار بھی پاسنگ آوٹ میں شامل تھیں۔
تربیت حاصل کرنے والے ایلیٹ کمانڈوز نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے اور مقابلہ کرنے کے لئیے موک ریہرسل بھی کی گئی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پاس ہونے والے تربیت یافتہ افراد کی مہارت کو سراہا۔