مری: مسافر بس حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، 2 افراد زخمی

مری: مسافر بس حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، 2 افراد زخمی

ایک نیوز: مری کے علاقے لوئر ٹوپہ کے قریب بس حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔

رپورٹ کے مطابق مری کے علاقے لوئر ٹوپہ کے قریب حادثہ تیز رفتاری  کے باعث مسافر  بس حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دو  زخمیوں کو ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں ہونے والوں کی شناخت جبران اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔