ایک نیوز: پاکستان کے کھلاڑی اب آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی باؤنسی پچز کے لیے خود کو لاہور میں رہتے ہوئے تیار کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایشیائی بلے بازوں کا باؤنسی پچز پر کھیلناہمیشہ مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باؤنسی پچ تیار کی جا رہی ہے اور لاہور میں باؤنسی پچ کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے۔این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس سے پچز میں باؤنس بڑھے گا اور بلے بازوں کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائے گی اور اس بچ کی بدولت کھلاڑیوں کو وہاں فائدہ ہوگا۔