ایک نیوز: تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ میں یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےضمانتوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہے۔
سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج مقدمہ میں تاریخ دے دے ،بعد ازاں اے ٹی سی نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان بے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔