بحرین جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز گرفتار

Jun 09, 2023 | 11:08 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بحرین جانے والا بین الاقوامی اسمگلر گروہ گرفتار کرلیا ہے جس میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد شامل ہیں۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا گیا ہے جبکہ انہیں ہسپتال منتقل کرکے 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیئے گئے ہیں۔ ملزمان کا تعلق پشاور، مردان اور چارسدہ سے ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ایئر پورٹ پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کریےہیں جن کا مجموعی وزن 1 کلو 170 گرام ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر موقع پر موجود سہولتکار ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق منشیات فروش گروہ سے ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزیدخبریں