کراچی میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

Jun 09, 2023 | 10:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق ہوگئی۔

 رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے اور ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے

ترجمان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے جب کہ اس سے قبل 2022 میں لانڈھی کےماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

مزیدخبریں