ایک نیوز: جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت 13پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جج اے ٹی سی کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے، ایڈمن جج عبہرگل نے تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرنےملزمان سے ریکوری کے لیے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، ملزمان سے ریکوری کے لیے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔
تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، تمام خواتین کو14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔