ایک نیوز: شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس نہ سواری ہے اور نہ ہی سٹیئرنگ پر ڈرائیور ہے۔ عوام مشرق کی طرف اور سیاست مغرب کی طرف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سےخراب اقتصادی سروےپہلےکبھی نہیں آیا۔ حکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ زراعت، صنعت، سرمایہ کاری میں شدید کمی، گروتھ منفی، ایکسپورٹ12فیصد، ترسیلات13فیصدکم، زرمبادلہ کےذخائر4ارب ڈالرسےبھی کم، IMF کی ساری شرطیں قبول پھربھی حکومتIMF کومنانے میں ناکام رہی۔
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 40فیصدمہنگائی بڑھی ہے، دنیامیں آٹےاورOilکی قیمت آدھی اورپاکستان میں دگنی ہوگئی۔ ن لیگ کےپاس نہ سواری ہےنہ سٹیرنگ پےڈرائیورہے۔ صرف خواہشیں خواب اورخبریں ہیں۔ ن لیگ کوباغ کےالیکشن میں ٹریلر سے سمجھ آجانی چاہیے۔ ابھی فلم آناباقی ہے۔ PDM میں پھوٹ ن لیگ اورppp جلد آمنے سامنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام مشرق کی طرف سیاست مغرب کی طرف معیشت شمال کی طرف آئین وقانون جنوب کی طرف ہے۔ 20 جون تک پتا لگ جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ اصلی اور حقیقی منصوبہ ساز بھی فیصلہ نہیں کرپائے کہ سیاسی استحکام کیسے آئےگا؟ سارے معاشی عذاب عوام کے لیے ہیں اور اُسے قومی فیصلوں سے لاتعلق رکھا جا رہا ہے۔