ڈالر کی قیمت میں 40سے 50روپے کمی ،وزیر خزانہ کا اہم بیان

Jun 09, 2023 | 01:14 AM

ایک نیوز :وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 40 سے 50 روپے کم ہوسکتی ہے، بلومبرگ کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ڈالر 244 روپے کا ہے۔
تفصیلات کےمطابق قومی اقتصادی سروے 23-2022 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے تاثر اور آئی ایم ایف کے ڈرامے نے ڈالر کی قیمت نیچے نہیں آنے دی۔پچھلا مالی سال بہت مشکل سال تھا، اقتصادی سروے کی اشاعت وزارت خزانہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، گھبرائے ہوئے لوگوں کو بتائیں کہ ڈالر اور سونا خریدنا بند کریں، انہیں نقصان ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آج بھی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ریئل ایکسچینج ریٹ 240 ہونا چاہیے، جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ڈالر 40 سے 45 روپے مہنگا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرنسی انڈر ویلیو ہے، مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت اوپر ہے، پاکستان اپنی تمام ادائیگیاں بروقت کرے گا۔وزیرخزانہ کاکہنا تھاکہ  اقتصادی سروے کا موضوع برآمدات، ایکویٹی، ایمپورمنٹ، ماحولیات اور توانائی ہے۔ اقتصادی سروے 17 ابواب پر مشتمل ہے، جس کا مقصد گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی معیشت کی زبوں حالی کو واپس ترقی کی جانب لے جانا ہے۔ پاکستان نے ختم مالی سال کے لیے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 0.29 فیصد حاصل کی، جس سے 5 فیصد کا ہدف بڑے مارجن سے حاصل نہیں ہوا۔یہ معمولی نمو زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں بالترتیب 1.55 فیصد، -2.94 فیصد، اور 0.86 فیصد رہی۔

مزیدخبریں