زیادہ وقت ٹوائلٹ میں گزارنے والا ملازم نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا  

Jun 09, 2023 | 00:37 AM

ایک نیوز :چین میں ایک کمپنی کے مالک نے اپنے ملازم کو کام کے دوران ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت گزارنے پر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص باتھ روم بریک کے دوران کم از کم 47 منٹ سے لے کر 6 گھنٹے تک وقت گزارتا تھا۔ اس عجیب و غریب کیس میں ملازمت سے نکالے جانے والے شخص جس کی صرف عرفیت یا خاندانی نام وانگ کا پتہ چلا ہے۔

 اس کے حوالے چینی میڈیا اداروں نے حال ہی میں بتایا کہ اس نے ملازمت سے برطرفی پر اپنے مالک کے خلاف کیس کیا ہے کہ اسے کام کے اوقات میں ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارنے پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اینوریکٹل بیماری (مقعد کے مسائل) کے بعد اس کی سرجری ہوئی جس کے باعث اسے اب دوران اجابت تکلیف کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسے ہر روز 3 سے 6 گھنٹے ٹوائلٹ میں گزارنے پڑتے ہیں۔ 

دوسری جانب اس کے سابق مالک نے دعویٰ کیا کہ 10 روز کے دوران مسٹر وانگ نے 22  بار باتھ روم بریک لیا جو کم از کم 47 منٹ سے لے کر زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹوں پر محیط تھا۔ 

مذکورہ مالک جس کی کمپنی کا نام معلوم نہیں ہوسکا اس نے اسٹاف ہینڈ بک میں موجود مسٹر وانگ کے بارے میں رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسے سُستی، جلدی گھر جانے اور غیر قانونی طور پر غیر حاضر رہنے پر ملازمت سے برخاست کیا گیا۔

مزیدخبریں