ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا۔ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔
آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے ضمنی انتخاب سے متعلق حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ٹھپے لگانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دھاندلی نا منظور۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں باغ کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے، دھاندلی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔