امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے تعلقات  پر دلجیت دوسانج کا ردعمل

Jun 09, 2023 | 00:13 AM

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بھارت کے  معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کاردعمل سامنےآگیا۔

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی گلوکار اور امریکی گلوکارہ کو وین کور میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی ملاقات کی نوعیت نہایت دوستانہ تھی۔دلجیت دوسانج نے ٹویٹر پر مداحوں کے سامنے اس خبر پر مبہم سی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پرائیوسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

  بھارتی گلوکار نے بعد میں اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کی ٹویٹ سے اطمینان نہیں ہوا۔

 مداح دونوں فنکاروں کے تعلقات پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور بعض سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں دوسانج اور سوئفٹ کسی گانے کے اشتراک کیلئے کام کررہے ہیں۔

 گلوکاری کے علاوہ دلجیت دوسانج کی نئی فلم ’چمکیلا‘ ریلیز ہونے والی جو پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی ہے۔

مزیدخبریں