ناشتہ نہ کرنے کا کیا نقصان ہے؟ماہرین نے بتادیا

ناشتہ نہ کرنے کا کیا نقصان ہے؟ماہرین نے بتادیا
کیپشن: What is the harm of not having breakfast? Experts said

ایک نیوز:آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے مگر کچھ افراد ناشتہ نہ کرنے کو جسمانی وزن میں کمی  لانے کا بہترین ذریعہ تصور کرتے ہیں۔
کچھ افراد ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دن کی پہلی غذا سے دوری اختیار کرتے ہیں۔تو کیا ناشتہ نہ کرنا نقصان دہ ہوتا ہے یا اس سے فائدہ ہوتا ہے؟اگر آپ ناشتہ کرنا پسند نہیں کرتے تو اس عادت کے اثرات دنگ کر دینے والے ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2، انسولین کی مزاحمت اور موٹاپے جیسے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح فشار خون کے مسئلے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔جسم ضروری غذائی اجزا سے محروم ہوتا ہے۔ناشتے نہ کرنے سے جسم فائبر اور وٹامنز سے محروم ہو سکتا ہے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر مختلف طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔دن کا آغاز ناشتے سے نہ کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بھوک کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔بلڈ شوگر کی سطح پر اثرات اور بھوک کا احساس کوئی اچھا امتزاج نہیں کیونکہ پھر غصہ زیادہ آنے لگتا ہے جبکہ جسمانی توانائی اور دماغی افعال بھی متاثر ہوتے ہیں۔
رات کے کھانے کے بعد صبح ناشتہ نہ کرنے سے جسم اور دماغ گھنٹوں غذا سے محروم رہتے ہیں جس کے باعث نقصان دہ غذاؤں بالخصوص میٹھی اشیا کھانے کی خواہش بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔دن میں زیادہ وقت فاقہ کرنے سے دماغ تیز ہوتا ہے۔اس کے لیے طبی زبان میں Intermittent فاسٹنگ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے جس کے دوران جسم کو 12 یا اس سے زائد گھنٹوں تک غذا سے محروم رکھا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم خلیات کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے چربی گھلانے لگتا ہے۔