حکومت نے نیب اور انتخابی اصلاحات ترمیمی بلز منظور کرالئے

حکومت نے نیب اور انتخابی اصلاحات ترمیمی بلز منظور کرالئے
ایک نیوز نیوز: اتحادی حکومت اپنا بڑا حدف حاصل کرنے میں کامیاب۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مجلس شوریٰ نےنیب ترمیمی بل، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 سمیت متعدد بلز کثرت رائے سے منظور کرلئے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی شرط ختم،سمندر پار دوہری شہریت رکھنے والوں کو دیا گیا ووٹ کا حق ختم کردیا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔بل کے مطابق ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن پائلٹ پروجیکٹ کرے۔
بل کے تحت انتخابات ایکٹ 2017 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔
اس کے علاوہ مجلس شوریٰ نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا ۔بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔صدر مملکت کی جانب سے بھجوائی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔
اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی جانب سے قانون سازی کے دوران مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اپنے اپنے بینچوں پر خاموشی سے بیٹھے رہے اور کسی قسم کو کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرایا۔