گروتھ ریٹ سے ثابت ہوگیا، پاکستان ترقی کررہا تھا:‌عمران خان

Jun 09, 2022 | 19:21 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے میں بتایا گیا گروتھ ریٹ ثابت کرتا ہے گزشتہ 2 برس میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، ہمارے دور حکومت میں ملکی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، 6 ہزار 1 سو ارب روپے ٹیکس بھی اکٹھا کیا گیا۔وگوں کو اب پتا چلے گا کہ اصل مہنگائی کیا ہے، ہمارے دور میں بھی مہنگائی تھی لیکن ہم نے آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معاشی اصلاحات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرکے کہا کہ ہمیں کہتے تھے کہ مہنگائی ہے ان کی مہنگائی ہم سے 3 گنا بڑھ جائے گی، ہمارے دور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1200 کا تھا اب یہ 1500 روپے کا ہے۔

سابق وزیرا عظم نے کہا کہ ڈالر آج 202 روپے کا ہوگیا اس کے اثرات ابھی مزید سامنے آئیں گے جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے جارہی ہے، مجھے خوف ہے کہ عام گھرانہ کیسے اپنا بجٹ پورا کرے گا

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے آخری دو سال میں ملک کی آمدنی میں اضافہ ہوا، اکنامک سروے کے مطابق 32 ارب ڈالر ایکسپورٹ بڑھی، ہماری حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر بھیجے، بیرون ملک پاکستانیوں کو اعتماد تھا عمران خان لندن میں گھر نہیں بنا رہا، چار اعشاریہ چار فیصد ایگری کلچر میں گروتھ ہوئی، پہلی دفعہ کسانوں نے پیسے کمائے، پہلے شوگر مافیا کسانوں کو پیسے نہیں دیتے تھے، چھ ہزار 100 ارب ہم نے ٹیکس اکٹھا کیا، لارج اسکیل مینوفیکچر میں 4۔10 فیصد گروتھ ہوئی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریکارڈ گروتھ ہوئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کر دی ہے، اب اگر قرض ملیں گے تو مہنگے قرض ملیں گے، پاکستان کو پانی کے ذخیرے کی اشد ضرورت ہے، ان کی حکومت آنے سے اب جو ڈیم بن رہے تھے ان کو بھی خطرہ ہے، واپڈا کی ریٹنگ بھی نیچے چلی گئی ہے، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ علاج کی سہولت دی، اگر ہماری حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ تھا تو ہیلتھ کارڈ تھا، احساس پروگرام میں بھی سب سے زیادہ پیسے خرچ کیے، نچلے طبقے کو سود کے بغیر قرض دینے تھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم نے قرضوں میں ڈوبو دیا، مسلم لیگ کی حکومت نے جو قرضے لیے ان پر سود دینا پڑتا تھا، عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہماری حکومت میں سب سے زیادہ روزگار ملا، پچاس سال بعد ہماری حکومت نے ڈیمز بنانے شروع کیے، تیس سال دو خاندانوں نے ملک میں حکمرانی کی، کوئی بڑا ڈیم نہیں بنایا، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بھی لوڈشیڈنگ ہے، مسلم لیگ کی حکومت نے مہنگے پلانٹ لگائے۔

مزیدخبریں