پاکستان کی 3 جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں شامل

Jun 09, 2022 | 18:34 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: جامعات کی نئی عالمی درجہ بندی برائے 2023 میں 3 پاکستانی یونیورسٹیاں ٹاپ 500 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
معروف برطانوی ادارے کیو ایس کی جانب سے جاری کی گئی عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) پہلے، کیمبرج یونیورسٹی دوسرے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے، آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھے اور ہارورڈ یونیورسٹی 5 ویں نمبر پر ہے۔
عالمی درجہ بندی میں سب سے بہترین پاکستانی جامعہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) ثابت ہوئی جو 334 ویں نمبر پر ہے۔
اس کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی 363 ویں جبکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس) 390 ویں نمبر پر موجود ہے۔
چین کی 2 یونیورسٹیاں ٹاپ 15 میں شامل ہیں، پیکنگ یونیورسٹی 12 ویں جبکہ Tsinghua یونیورسٹی 14 ویں نمبر پر رہی۔
ایشیا کی سب سے بہتر یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے حاصل کیا جو عالمی سطح پر 11 ویں نمبر پر رہی۔
مزیدخبریں