تحریک انصاف خواتین کی پارلیمنٹ پر چڑھائی

Jun 09, 2022 | 18:16 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے اچانک پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی کردی۔ اچانک احتجاج کی وجہ سےانتظامیہ اور پولیس فوری موقع پر موجود نہیں تھیں۔ اکثر خواتین پارلیمنٹ کے گیٹ پر چڑھ گئیں، حکومت مخالف نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کا کوئی رکن پارلیمنٹ شریک نہیں ہوا۔
اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، ملیکہ بخاری سمیت درجنوں کارکن اچانک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کردئیے۔

تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے بلوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پی ٹی آئی خواتین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے۔اکثر خواتین نے ہاتھوں میں برتن بھی اٹھارکھے تھے۔
احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے مشترکہ اجلاس کا غیراعلانیہ بائیکاٹ کررکھا ہے۔


https://twitter.com/i/status/1534878434073116674
مزیدخبریں