تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کا کوئی رکن پارلیمنٹ شریک نہیں ہوا۔
اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، ملیکہ بخاری سمیت درجنوں کارکن اچانک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کردئیے۔
پی ٹی آئی خواتین کا پارلیمنٹ ہاوس میں احتجاج۔۔ عالیہ حمزہ گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ pic.twitter.com/th4ZFacHC4
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) June 9, 2022
تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے بلوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پی ٹی آئی خواتین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے۔اکثر خواتین نے ہاتھوں میں برتن بھی اٹھارکھے تھے۔
احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے مشترکہ اجلاس کا غیراعلانیہ بائیکاٹ کررکھا ہے۔
تحریک انصاف کی خواتین ارکان کا قومی اسمبلی کے باہر احتجاج۔ حکومت کیخلاف نعرے بازی۔ پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کے احاطے میں داخلے سے روکا ہوا ہے ۔ pic.twitter.com/GM7Lfr9D1R
— Imran_Muhammad (@MannMuhammad) June 9, 2022
https://twitter.com/i/status/1534878434073116674