پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پرڈیڈلاک

Jun 09, 2022 | 17:50 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی بجٹ اہداف پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 7255 ارب روپے کے ٹیکس ٹارگٹ پر ڈیڈ لاک ہے اور آئی ایم ایف سے بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایف بی آرکے ٹیکس ٹارگٹ پربھی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف نے چینی پاورپلانٹس کودی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
مزیدخبریں