عامر لیاقت کے کمرے سے کیا ملا، پولیس کے دل دہلا دینے والےا نکشاف

Jun 09, 2022 | 16:53 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے گھر سے نشہ آور اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ اور بھی بہت ساری چیزیں ملی ہیں جن کی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا تھا کہ موت کی وجہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔ گھر سے شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کے زیراستعمال اشیا کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ان میں نشہ آور اشیا اور بہت ساری چیزیں شامل ہیں ، تاہم تفصیل سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت کے ذاتی ملازم جاوید کو حراست میں نہیں لیا محض پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔
مزیدخبریں