پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے انہیں سول اسپتال یا جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا اور پھر ان کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
فوری طور پر عامر لیاقت کے انتقال کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عامر لیاقت حسین کو طبیعت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں ہی مردہ پائے گئے تھے۔