ہمارے پاس پٹری ٹھیک کرنے کیلئے ٹیکنالوجی ہی نہیں : وزیر ریلوے

Jun 09, 2021 | 17:21 PM

admin
لاہور: وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ریلوے پٹری کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی نہیں ہے۔کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سکھر کے قریب ریلوے ٹریک کمزور ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ٹریک کی مکمل بحالی تک میں گراؤنڈ پر موجود رہا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں 63 افراد شہید ہوئے، جبکہ حادثے کے 20 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ٹرین حادثے میں کُل 107 افراد زخمی ہوئے۔اعظم خان سواتی نے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے جبکہ اس حادثے کے زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سکھر کے قریب ریلوے ٹریک کمزور ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات میں ٹریک کی خرابی نظر نہیں آئی۔وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی جگہ پر 8 میل کا ٹریک ٹھیک تھا۔



مزیدخبریں