عمرایوب کی گرفتاری کامعاملہ،سنی اتحادکونسل نےقراردادمنظورکرلی

Jul 09, 2024 | 23:54 PM

ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اسلام آباد،میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کرلی، خواہش ظاہر کی پی ٹی آئی امید کرتی ہےسپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی۔
سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اسلام آباد،میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

  قرارداد میں کہا گیا ہے عمرایوب کی گرفتاری اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہے، پی ٹی آئی موجودہ حکومت کی جانب سے ایسی کارروائیوں سے اپنے آئینی حق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
 اجلاس میں سیکیورٹی کے نام پر فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلہ کو بھی پارلیمانی پارٹی نے مسترد کیا جبکہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
 اجلاس میں اظہار کیا گیا کہ پی ٹی آئی امید کرتی ہےسپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی۔

مزیدخبریں