بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزیداضافہ

Jul 09, 2024 | 23:48 PM

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس، عسکری ٹاوراورتھانہ شادمان جلاؤگھیراؤکےمقدمےمیں ضمانت مستردہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
 انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں مقدمات میں ضمانتیں مسترد کر دیں۔

  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس مقدمے میں ضمانت مسترد کردی، عدالت نے عسکری ٹاور اور شادمان تھانہ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کردیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں