جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں میں فائرنگ،3جوان شہید

جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں میں فائرنگ کاتبادلہ،3جوان شہید
کیپشن: South Waziristan, security forces and terrorists exchanged fire, 3 young men were martyred

ایک نیوز :جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، تین اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے تین بہادر جوان شہید ہوئے،دوران آپریشن بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان اور غیر جنگجو بیر زین علی شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق شہید ہونے والے سپاہی اسد اللہ کی عمر 30 سال اور تعلق مٹیاری سے، شہید سپاہی محمد سفیان کی عمر 28 سال اور تعلق ڈی آئی خان سے جبکہ زین علی کی عمر 24 سال اور ضلع بہاول نگر سے ان کا تعلق ہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔