گلےپرڈورپھرنےسےبچی کی موت کامعاملہ،وجوہات سامنےآگئیں

گلےپرڈورپھرنےسےبچی کی موت کامعاملہ،وجوہات سامنےآگئیں
کیپشن: The girl's death was caused by strangulation, the reasons came to light

ایک نیوز:گلےپرڈورپھرنےسے7سالہ بچی کی موت کمعاملہ،منتہی کی موت کیسےہوئی،وجوہات سامنےآگئیں۔
تفصیلات کےمطابق قاتل ڈورنےایک اورجان لےلی،اسلام آبادمیں گلےمیں ڈورپھرنےسے7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ڈاکٹرزکےمطابق بچی کو اگر بروقت ہسپتال پہنچا دیا جاتا تو شائد بچ جاتی،بچی کے والدین ڈور پھرنے کے بعد مدد کے لیے پکارتے رہےدیہی اسلام آباد میں صحت سہولیات کی عدم فراہمی بھی موت کی وجہ بنی، لہتراڑ روڈ پر حادثہ ہونے کے بعد بچی کو قریبی راول ہسپتال منتقل کیا گیاراول ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ کھڑے کر دئیے۔
حادثہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد بچی کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیامسلسل خون بہنے کی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوئی ،بچی کا والد فیملی کے ہمراہ والدہ وفات پر دبئی سے آیا تھا،واقعہ کمرشل مارکیٹ سے واپس آتے ہوئے صنم چوک کے قریب پیش آیا،بیٹی کی موت کے بعد والدہ کی طبعیت ناسازہوگی جس کی وجہ سے ہسپتال داخل کروادیاگیا۔