محرم الحرام میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات،پولیس نےپلان جاری کردیا

Jul 09, 2024 | 22:58 PM

ایک نیوز:کراچی میں محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی کےسخت انتظامات کےحوالےسےپولیس نےپلان جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق محرم الحرام کی آمدکےساتھ ہی پولیس اورسیکیورٹی اداروں نےپلان تیارکرلیا۔
تین محرم کو 7 ہزار 783 اور چار محرم کو 8 ہزار 455 پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے ،پانچ محرم کو 9 ہزار 259 اور چھ محرم کو 9 ہزار 859 اہلکار تعینات ہونگے ۔
سات محرم کو 12 ہزار 475 اہلکار جبکہ آٹھ محرم کو 13 ہزار 927 افسران اور اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ،9 محرم کو 17 ہزار 287 اور یوم عاشور کو 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار تعینات ہونگے ۔

سیکیورٹی پلان کےمطابق یکم محرم الحرام سے یوم عاشور تک مختلف علاقوں میں 4 ہزار 664 مقامات پر مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے، پہلے عشرے میں ایک ہزار 49 جلوس نکالے جائیں گے، مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے بھی خصوصی سیکیورٹی پلان تیارکرلیاگیا۔
سیکیورٹی پلان کےمطابق 8،9 اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے مجموعی طور پر 6 ہزار 392 افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے، مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 20 ایس ایس پیز و ایس پیز اور 60 ڈی ایس پیز سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے، 562 نان گزیٹڈ افسران اور 4 ہزار 440 اہلکار بھی تعینات ہونگے ۔مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 123 خواتین اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے    ۔

مزیدخبریں