ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں شہیدہونےوالےکیپٹن محمداسامہ بن ارشدکی نمازجنازہ اداکردی گئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے،نماز جنازہ میں وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور ریٹائر آرمی افسران نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،شہید محمد اسامہ بن ارشد کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں دفن کیا جائے گا۔