ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمدکوکارسرکارمیں مداخلت اورپولیس کواسلحےکےزورپریرغمال بنانےاوروردیاں پھاڑنےکےمقدمہ میں بری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدکےخلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج تھاجس میں سربراہ عوامی مسلم لیگ کوبری کردیاگیا۔
جسٹس محمد ذیشان نےکیس کی سماعت کی جس میں شیخ رشید کی طرف سےسردارعبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
شیخ رشید کی طرف سے سردار عبدلرازق خان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔سرکاری پراسیکیوٹر نے کیس پر اپنے دلائل پیش کئے ۔
جسٹس محمد ذیشان نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید احمد کو کیس سے بری کر دیا۔