ودہولڈنگ ٹیکس کانفاذ،فلورملزنےملک گیرہڑتال کااعلان کردیا

Jul 09, 2024 | 20:21 PM

ایک نیوز:ودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذکےخلاف فلورملزنےملک گیرہڑتال کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نےبجٹ میں بےشمارٹیکسوں کااضافہ کیاجس سےمہنگائی میں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔بجٹ میں حکومت نےفلورملزپربھی ودہولڈنگ ٹیکس لگادیاہے۔

فلورملزایسوسی ایشن کےچیئرمین عاصم رضاکاکہناہےکہ جمعرات کو ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے، حکومت نے بجٹ 2024 میں فلور ملز پر ساڑھے 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا ہے۔
چیئرمین عاصم رضا کامزیدکہناہےکہ فلور ملز ایسوسی ایشن پہلے سے ہی بھاری ٹیکسز ادا کر رہی ہیں۔مزید ٹیکسز کے نفاذ سے ہمارے کاروبار بند ہو جائیں گے،جمعرات کو ملک بھر میں فلور ملز بند رہیں گی،انہوں نےحکومت سےمطالبہ کرتےکہاکہ حکومت فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لے۔

مزیدخبریں