اسٹیٹ بینک نےترسیلات زرکےحوالےسےرپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بینک نےترسیلات زرکےحوالےسےرپورٹ جاری کردی
کیپشن: State Bank has issued a report regarding remittances

ایک نیوز:اسٹیٹ بینک نےترسیلات زرکےحوالےسےرپورٹ جاری کردی۔جون میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر ملک میں بھیجے گئے ۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 44.4 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات زر کی مد میں 30.3 ارب ڈالر رقوم موصول ہوئی ، مالی سال 23ء میں 27.3 ارب ڈالر رقوم موصول ہوئی تھیں ۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق جون میں سعودی عرب 808.6 ملین ڈالر موصول ہوئے، متحدہ عرب امارات سے 654.3 ملین ڈالر آئے ، برطانیہ سے 487.4 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.1 ملین ڈالر آئے۔