سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک،کیپٹن شہید

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک،کیپٹن شہید
کیپشن: Security forces operation in North Waziristan, 2 terrorists killed, captain martyred

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 2 دہشتگردہلاک جبکہ ایک کیپٹن شہید ہو گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاجبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہیدہوگئے۔    
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں ،ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 
واضح رہے کہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، شہید ہونے والےکیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل ائی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ،کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال ہے۔
اسامہ نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔