ایک نیوز :آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کےبعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کی کمی سے 2362 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی آئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1113 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔