اداکارہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصدیق  

اداکارہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصدیق  
کیپشن: Confirmation of actress Jawaria Abbasi's second marriage

ویب ڈیسک: پاکستان کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی شادی کو تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شادی اور شوہر متعلق بات کی،شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہےاور اب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور انکا شوبز سے کوئی تعلق نہیں، تین ماہ قبل میرا ان سےنکاح ہوا تھا، شادی کے بعد انکی زندگی اچھی گزر رہی ہے۔
جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ بیٹی عنزیلہ عباسی نے ہی انہیں شادی کا مشورہ دیا تھا، سب سے قریبی دوست شہود علوی سمیت اہل خانہ نے بھی شادی کرنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے سب کی رضامندی سے نئی زندگی شروع کی ہے۔
جویریہ عباسی نے یہ بھی بتایا کہ شادی سے قبل ہونے والے شوہر سے فون پر بات بھی ہوتی تھی، دونوں ایک تقریب میں ملے تھے، جس کے بعد شوہر نے انہیں شادی کی پیش کش کردی تھی لیکن وہ اس وقت تک شادی کے لیے تیار نہ تھیں۔