چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا 

چیئرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا 
کیپشن: Chairman PPC Mohsin Naqvi gave a free hand to the coaches

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی اہم ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں چیئرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےوائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بیٹنگ، باولنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی ، پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے،غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔