امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا 

امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا 
کیپشن: The US dollar became expensive

ایک نیوز: انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز ہی میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب   پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 436 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، مارکیٹ 81 ہزار2 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔    

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 353 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 566 پوائنٹس پر  بند ہوا تھا۔
 دن بھر مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی ، مارکیٹ میں 25 کروڑ 47 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا  تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 55 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,737 جبکہ کم ترین سطح 80,192 پوائنٹس رہی تھی۔