ایک نیوز: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےسابق کرکٹرز سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کہا گیا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے آپ کے ساتھ مشاورتی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ4 روزہ میچوں اور انڈر 19 ٹورنامنٹس پر فوکس کیا جائے گا، کوچز کا معیار بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، کرکٹ کا سمر سیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ پر منعقد کرانے کا پلان بنایا ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کمرشل ازم بڑھ گیا ہے اسی لیےڈیپارٹمنٹس کرکٹ پر سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لیتے ، کرکٹ کی بہتری کیلئے گراونڈز پی سی بی خود لے رہا ہے، پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔