لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
کیپشن: The Lahore Board has announced the results of the annual matriculation examinations

ایک نیوز: لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69 فی صد سے زیادہ رہا۔

لاہور
 1 لاکھ 74 ہزار 5 سو 37 نے کامیابی حاصل کی، 2 لاکھ 50 ہزار 2سو 27 نے امتحانات میں شرکت کی، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دو لاکھ 52 ہزار 750 نے رجسٹریشن کروائی۔    

 کنٹرولر امتحانات امتحانات کے لیے 855 سنٹر  بنائے گئے، کنٹرولر امتحانات تیرہ ہزار ایک سو اڑسٹھ نگران امتحانات کروانے کے لیے ڈیوٹی لگائی گئی، کنٹرولر امتحانات 267 چیٹنگ کیس میٹرک امتحانات میں کئے گئے،کنٹرولر امتحانات 17 طلبہ اور نگرانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

کنٹرولر امتحانات ساڑھے چار ہزار پرائیویٹ انویجیلٹر کو امتحانات لینے سے روکا گیا، کنٹرولر امتحانات امتحانات چیک کرنے کے لیے 20 مارکننک سینٹر بنائے گئے، 174537 طلبہ میٹرک کے امتحان میں پاس ہوئے ہیں،کنٹرولر امتحانات اس دفعہ لاہور تعلیمی بورڈ کا رزلٹ 69.75 ٪ رہا، کنٹرولر امتحانات 57.60 فیصد رزلٹ سائنس گروپ اور 55 فیصد رزلٹ آرٹس گروپ کا رہا۔ 

فیصل آباد
دوسری جانب فیصل آبادتعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ،ڈی پی ایس کی طالبہ عروج فاطمہ 1189 نمبر لے فرسٹ رہیں ،1187 نمبر کے ساتھ دو لڑکوں محمد فائق اور علی احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق نے دوئم پوزیشن حاصل کی،ڈی پی ایس ٹوبہ کے علی احمد نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی ،دی ایجوکیٹرز سول لائنزکے معظم طفیل 1186 نمبر کے لے تھرڈ رہے، مجموعی طور پر 1 لاکھ 74 ہزار 5 سو 68 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،1 لاکھ 39 ہزار 2 سو 13 امیدوار کامیاب ہوئے۔
 کامیابی کا تناسب 79.75 فیصد رہا ، ایجوکیشن بورڈ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ڈی پی ایس سکول میں تقریب منعقد کی ، تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز دیئے گئے۔    

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک فرسٹ  اینول امتحانات 2024 کے نتائج اور پوزیشنز  ہولڈرز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، ٹاپ پوزیشنز ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد  کیا گیا،تقریب میں چئیرمین تعلیمی بورڈ کمشنر گوجرانوالہ نے خصوصی شرکت  کی،تقریب میں والدین اور ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی ،کمشنر  گوجرانوالہ نے ٹاپ پوزیشنز  ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے ،  امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 24 ہزار 536 امیدواروں نے شرکت کی۔

امتحانات میں ایک لاکھ 68 ہزار 209 امیدواروں نے شرکت  کی،کامیابی کا تناسب74.91 فیصد رہا، امتحانات میں 56 ہزار 327 امیدوار فیل ہوئے، امتحان میں سائنس گروپ کے شجاع امیر نے1200 میں سے 1190 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ،سائنس گروپ کے محمد ولید نے 1186 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،  ابیرہ شاہد اور میمونہ لیاقت نے 1185 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ملتان

 تعلیمی بورڈ  ملتان نے بھی میٹرک سال 2024 کے سالانہ امتحان کا نتائج کا اعلان کردیا، لڑکوں کو  لڑکیوں پر سبقت حاصل، پہلی دو  پوزیشنز   پر  لڑکوں کا قبضہ رہا،  انس جاوید نے 1191 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،1190 نمبرز کے ساتھ محمد فیضان شوکت نے دوسری، 1188 نمبرز کے ساتھ رانیہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 تینوں پوزیشن ہولڈرز کا تعلق سائنس گروپ سے ہے،  آرٹس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز  دینی مدارس کے نام  رہیں، آرٹس گروپ طلباء میں منصب ریاض نے 1148 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ  کے طالبات میں 1142 نمںرز کے ساتھ سعدیہ نورین نے پہلی پوزیشن حاصل کی  ، سال 2024 میں 125896 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ، 98955 طلبہ و طالبات پاس ہوئے ، کامیابی کا تناسب 78.60 فیصد رہا ۔

راولپنڈی

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024کا اعلان کر دیا۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں میٹرک امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024 کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی ایم این اے راجہ قمر الاسلام نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایم این اے ملک ابرار ، اراکین صوبائی اسمبلی، چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان، سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران ، سی ای آوز سمیت دیگر نے شرکت کی،نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز  اور  انعامات سے نوازا گیا۔

میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں 1 لاکھ  20 ہزار 14  میں سے 1 لاکھ  19 ہزار  2سو  65 امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا، 87ہزار 6سو 39 امیدواران میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب ہونے والے امیدواران کی شرح 73.49 رہی، میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں 59ہزار 9سو 80 طالبات جبکہ 59ہزار 2سو 85 طلبہ نے شرکت کی۔

مرد   امیدواران  کی کامیابی کی شرح 66.3 جبکہ طالبات کی کامیابی شرح 80.6 رہی، جنرل گروپ بوائز میں ہمایوں تاج 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی،زوہیب عمران 1017 سکینڈ، جواد محمود ملک نے 1007 لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کی ، جنرل گروپ گرلز میں اقراء سلمان 1105نمبر کے ساتھ فرسٹ،لائبہ عروج 1103سکینڈ،نائمہ فاروقی 1087نمبرز کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، محمد عبدالرحمان1169نمبر کے ساتھ سیکنڈ،محمد واصل منام 1168نمبر لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، سائنس گروپ گرلز میں اقصی نور 1179 نمبر کے ساتھ فرسٹ،طیبہ عارف 1178نمبرز کے ساتھ سیکنڈ،عریبہ اصف 1176نمبروں جے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

بہاولپور

بہاولپور  تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کا سالانہ رزلٹ جاری کر دیا،   سالانہ امتحان میں کل 96273طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،  میٹرک امتحانات میں 1033 طلبہ و طالبات غیر حاضر رہے، میٹرک امتحانات میں ریگولر طلبہ وطالبات کی تعداد 77593 تھی،  میٹرک سالانہ امتحانات میں پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی تعداد 17642 تھی، میٹرک امتحانات میں کل 71892 طلبہ وطالبات کامیاب رہے ، طلبہ وطالبات کی کامیابی کا تناسب 75.49رہا۔