200یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کیلئےخوشخبری

Jul 09, 2024 | 11:03 AM

 ایک نیوز:حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیےبجلی کی قیمت بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی منظوری دیدی۔
 ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکیڈ، نان پروٹیکیڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس ہوگا ، وزیراعظم نےہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لی ،جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دیا جائے گا ۔
وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا،اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکیڈ،نان پرویکٹیڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔
ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ذرائع ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ،ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔
ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،ذرائع ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

مزیدخبریں