پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Jul 09, 2024 | 10:47 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
 دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 60 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,087 جبکہ کم ترین سطح 80,530 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب  انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز ہی میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

مزیدخبریں