مزید بارشیں کب سے ہونگی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا،الرٹ جاری

مزید بارشیں کب سے ہونگی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا،الرٹ جاری
کیپشن: When will there be more rains? The Meteorological Department said, the alert continues

ایک نیوز:صوبے بھر میں مون سون بارشیں بارے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشیں ہو نگی،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
پی ڈی ایم اے نےمحکمہ آبپاشی ،مواصلات محکمہ صحت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایات جاری کیں ہیں، ریسکیو، واسا ، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔