وفاقی کابینہ نے آئی ایس آئی کو کال ریکارڈ اور ٹریس کرنیکا اختیار دیدیا

Jul 09, 2024 | 10:17 AM

ایک نیوز: وفاقی کابینہ نے آئی ایس آئی کو کال ریکارڈ اور ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کسی بھی ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کی ریکارڈنگ کر سکے گی۔
  آئی ایس آئی کو کال ریکار،میسجز اور کال ٹریس کرنے کا اختیار ہو گا، موبائل کال ،واٹس آپ کال میسجز اور دیگر اپلیکیشنز کی ریکارڈنگ ہو سکے گی ، وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو یہ اختیار دیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، آئی ایس آئی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کی سکشن 54 کے تحت اختیار دیا گیا۔    

مزیدخبریں