ایک نیوز: گارڈن ٹاؤن میں ایک سٹور پر آئی 3صارف خواتین نے سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد سے پہلےخواتین اور سیلزمین میں تلخ کلامی ہوئی ، سیلز مین پر خواتین کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
امیرزادیوں کا بیکری ملازم پر تشدد، گارڈن ٹاون کے پیٹرول پمپ پرواقع ٹک شاپ کے ملازم پرتشدد کیاگیا ،امیرزادیوں کےتشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، تین لڑکیوں نے کیش کاونٹر پر موجود ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ٹک شاپ میں موجود شہریوں نے منع کیاتو لڑکیوں نے انہیں بھی گالیاں دینا شروع کردیں، پولیس نے لڑکیوں کی درخواست پردونوں ملازموں کوحراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ،دونوں پارٹیوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، فٹیجز منظر عام پر آنے پر لڑکوں کو رہا کردیا گیا، ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب لاہور میں ٹک شاپ ملازم پر تشدد کے واقعے پردکان پر کام کرنیوالے لڑکےیوسف نے لڑکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دیدی ہے۔
یوسف نے پولیس کو بیان دیا کہ لڑکیوں کو دیکھ کر کوئی کمنٹس نہیں کیے ،اپنے ساتھی ورکر کے ساتھ مذاق کرکے ہنس رہا تھا ،لڑکیوں نے ہنسنے پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر تشدد کیا ، فریقین کے بیانات ریکارڈ کرکے تفتیش جاری ہے ،حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔