فلم’ ’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ میں شاہ رخ خان کا کردار میری کاپی ہے، توقیر ناصر کا دعویٰ

فلم’ ’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ میں شاہ رخ خان کا کردار میری کاپی ہے، توقیر ناصر کا دعویٰ
کیپشن: Shah Rukh Khan's character in the movie 'Kabhi Al-Wadaa Na Kehna' is my copy, claims Tauqeer Nasir

ویب ڈیسک: پاکستان کے سینئر اداکارتوقیر ناصر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹارشاہ رخ خان نے اپنی ہٹ فلم میں انہیں کاپی کیا اور کریڈٹ بھی نہیں دیا۔

توقیر ناصر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان اکثر میرے کام کی تعریف کرتے ہیں اور مختلف لوگوں سے سلام بھی کہلواتے ہیں۔ شاہ رخ خان خود اچھے اداکار ہیں۔

توقیر ناصر کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی ہٹ فلم ‘ کبھی الوداع نہ کہنا ‘ میں مجھے کاپی کیا۔ میں نے ڈرامہ ‘پرواز’ میں جو کردار ادا کیا تھا شاہ رخ خان نے بالکل وہی رول اس فلم میں نبھایا حتیٰ کہ زخمی ٹانگ بھی وہی رکھی جو میری ڈرامے میں دکھائی گئی تھی۔ پرواز کی کہانی پر ہی کبھی الوداع نہ کہنا بنائی گئی۔ ڈرامہ پرواز مشہور رائٹر مستنصر حسین تارڑ نے لکھا تھا۔ شاہ رخ خان کو ہمیں کریڈٹ دینا چاہئے تھا بلکہ فلم میکر کرن جوہر کو کریڈٹ دینا چاہئے تھا۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلموں میں کام کی آفر زملتی رہی ہیں، ایک فلم کی ہیروئن مادھوری ڈکشٹ تھیں تاہم میں وہ فلم نہیں کرسکا۔