پی ڈی ایم اے کی شہریوں کو دریاؤں سے دوررہنےکی وارننگ 

پی ڈی ایم اے کی شہریوں کو دریاؤں سے دوررہنےکی وارننگ 
کیپشن: PDMA warns citizens to stay away from rivers

ایک نیوز :پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے دریاؤں سے دور رہنے،مویشیوں کو فوری منتقل کرنے کی وارننگ دیدی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایات کی ہیں کہ دریائے راوی اور چناب سے منسلک تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام بروقت یقینی بنائیں اور ممکنہ نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد اور مویشیوں کا انخلا بروقت یقینی بنایا جائے۔ہ تمام ادارے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں۔ مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ بروقت اقدامات کرکے ہی نقصانات ست بچا جا سکتا ہے۔ شہری دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کے ہمراہ سیلاب کی صورت میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ نالہ بھیڈ اور اربن فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ بھی کیا۔اس موقعے پر انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انھوں بے بتایا کہ ہیڈ مرالہ سے 11 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کے گنجائش ہے۔ تمام اضلاع کو سیلاب میں استعمال ہونے والا ضروری مشینری / آلات اور خیمہ جات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔