ہیڈ مرالہ،خانکی بیراج،ہیڈ قادرآباد پرپانی کےبہاؤ میں اضافہ

Jul 09, 2023 | 22:01 PM

ایک نیوز : بھارت کی جانب سے دریائے راوی اور چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد ہیڈ مرالہ،خانکی بیراج،ہیڈ قادرآباد پرپانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

24 گھنٹوں میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی مقدار میں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔6فلڈ ریلیف سینٹرقائم کردیئے گئے۔

محکمہ انہار  کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 192،085 کیوسک اور اخراج 176،085 کیوسک ریکارڈ ، خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 83،011 کیوسک اور اخراج 75،965کیوسک ہے۔ ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 82،363 اور اخراج 60،363 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 حافظ آباد میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا اور ضلع بھر میں 6 فلڈ ریلیف سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لیے 12 بوٹنگ پوائنٹس بھی موجود ہیں، قادر آباد بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں