ایک نیوز :پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبرکاکہنا ہے کہ ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں۔تحریک انصاف کےسخت خلاف تھے۔
شہزاد اکبر کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں۔شہباز شریف کو وزارت عظمی کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا۔
سابق مشیر برائے احتساب کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی، اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں، مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا،۔