ایک نیوز : سٹیٹ بینک کے ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان کوآئی ٹی کی برآمدات کے لیے اپنی مصنوعات اور خدمات کو زیادہ مسابقت کا حامل بناتے ہوئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹیٹ بینک کے شعبہ اقتصادی پالیسی جائزہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے آئی ٹی شعبے کی نمو اور ملکی معیشت کے حوالے سے اس کے امکانات پر حالیہ پوڈکاسٹ میں کہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں وسیع استعدادکاحامل ملک ہے۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ برسوں کے دوران تیز رفتار اضافہ ہواہے ہے ۔2013 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 290 ملین ڈالر کی معتدل سطح سے بڑھ کر 2019 میں 890 ملین ڈالر ہو گئیں اور 2022 میں 2.1 ارب ڈالر کی متاثر کن سطح تک پہنچ گئیں۔
پوڈ کاسٹ میں شریک مہمانوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کو معاشی نمو کے اہم محرک کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے اور یہ شعبہ ملکی منڈی، بیرونی تجارت، ای گورنمنٹ اقدامات اور فن ٹیک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ خاصی پیش رفت کے باوجود پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو ابھی تک کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔